بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے وزیر
اعلی اروند کیجریوال کا غلطی تسلیم کرنے کو نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا
ہے کہ دارالحکومت کے لوگ اب ان پر یقین کرنے والے نہیں ہیں۔غور طلب ہے کہ مسٹر کیجریوال نے کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کی کراری
شکست پر چار دن بعد خاموشی توڑتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ
عام آدمی پارٹی (آپ) لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔مسٹر تیواری نے آج مسٹر کیجریوال کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا
کہ جب وزیر اعلی کی کرسی پر خطرہ منڈلانے لگا تو وہ معافی مانگ رہے ہیں۔